Advertisement

پریشر ہارن، کالے شیشے اور فینسی نمبرز پلیٹس ہٹانے کیلئے اشتہار شائع کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ

پریشر ہارن، کالے شیشے اور فینسی نمبرز پلیٹس ہٹانے کیلئے اشتہار شائع کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے پریشر ہارن، کالے شیشے اور فینسی نمبرز پلیٹس ہٹانے کے لیے اخبارات میں اشتہار شائع کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے  کے معاملے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے  پریشر ہارن، کالے شیشے اور فینسی نمبرز پلیٹس ہٹانے کے لیے اخبارات میں اشتہار شائع کرنے کا حکم  دیتے ہوئے ہوٹرز اور  سائرن کی اجازت رکھنے والوں کی فہرست طلب کرلی۔

مزید پڑھیں: عدالتی احکامات کیخلاف کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ جاری

عدالت نے کہا کہ غیر قانونی ہوٹرز اور سائرن استعمال کرنے والوں کو سات دن میں ہٹانے کی ہدایت کی جائے۔

Advertisement

عدالت نے چیف سیکرٹری سے ہیوی ٹریفک سے متعلق عدالتی حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ  طلب  کرلی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر چیف سیکرٹری سندھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

عدالت نے بس اونرز ایسوسی ایشن، این ایچ اے اور ٹریفک انجینئرنگ کو فریق بنانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے  فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

سماعت کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک نے رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں اسکول کے اوقات میں سڑکوں پر ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم کردی گئی ہیں۔ صبح چھ سے رات گیارہ بجے تک ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخل ہونے سے روکا جارہا ہے لیکن مستثنیٰ ہیوی گاڑیاں اب بھی شہر میں داخل ہوتی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد سے حادثات کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Advertisement

رپورٹ میں ڈی آئی جی ٹریفک نے اعتراف کیا کہ کالے شیشوں، فینسی نمبرز پلیٹس اور پریشر ہارن بجانے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ٹریفک پولیس کالے شیشوں، پریشر ہارن اور فینسی نمبرز پلیٹس کے خلاف بھی کارروائی کررہی ہے۔

عدالت نے 25 جنوری ڈی آئی جی ٹریفک کو بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version