Advertisement

اس ہفتے 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں اور 9 کی کم ہوئیں

ادارہ شماریات

ملک میں مہنگائی ک شرح 0.40 فیصد کم ہو گئی

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اس ہفتے 22 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھیں اور 9 کی کم ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیے جس میں ادارے نے بتایا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 0.40 فیصد کم ہوئی جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح 29.42 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 51 اشیاء ضروریہ میں سے 22 کی قیمتوں میں اضافہ، 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مرغی کی قیمت میں 5.89 فیصد کا اضافہ، پیاز کی قیمت میں 4.45 فیصد کا اضافہ، گندم کے آٹے کی قیمت میں 2.17 فیصد کا اضافہ، باسمتی ٹوٹہ چاول 2.04 فیصد، آئی آر آر آئی چاول کی قیمت میں 1.74 کا اضافہ، چینی 1.31، نمک 1.08 اور واشنگ سوپ کی قیمت میں 2.30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر 28.71، آلو 16.63، انڈے 2.64 فیصد، دال ماش 0.44، دال چنا 0.22 فیصد جبکہ کوکنگ آئل کے 5 کلو کے ڈبے کی قیمت میں 0.32 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version