حکومت اس وقت خون کے آنسو رو رہی ہے، بابر اعوان

اعظم سواتی کے ٹوئٹ سے ملک کے دفاع کو کوئی خطرہ نہیں ہے، بابر اعوان
اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ اسمبلیاں ٹوٹنے پر ڈھول بجانے والی حکومت آج خون کے آنسو رو رہی ہے اور اسکی وجہ عوام کا خوف ہے۔
بابر اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کو بربادی کے راستے پر ڈال دیا، حکومت صرف عمران خان اور پنجاب حکومت کے پیچھے لگی ہوئی ہے، تاریخ ہے حکومت ٹوٹتی تھی تو مخالف پٹاخے چلاتے تھے۔
آئین وقانون کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ پہلے ہونی چاہیے
انہوں نے کہا کہ آئین وقانون کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ پہلے ہونی چاہیے، اسپیکرکے بلائے گئے اجلاس کو آئینی تحفظ حاصل ہے، اسپیکر کے بلائے گئے اجلاس کو اسپیکر ہی ملتوی کرسکتا ہے۔
یہبھی پڑھیں: 23 دسمبر کو 27 کلو میٹر کی حکومت گر جائے گی، بابر اعوان
بابر اعوان نے کہا کہ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے بعد گورنر کا اجلاس بلایا جاسکتا ہے، پی ٹی آئی مشاورتی اجلاس میں یہی آئینی و قانونی رائے دی گئی۔
انکا کہنا ہے کہ اس وقت پنجاب اسمبلی معاملے پر کوئی آئینی بحران نہیں، سارادن غلط بیان دیتے ہیں، انہیں پتا ہی نہیں ہوتا کہ کیا کہتے ہیں۔
31دسمبر کو اسلام آباد میں بھاری اکثریت سے پی ٹی آئی کا میئر بنے گا
تحریکِ انصاف کے وکیل نے کہا کہ عمران کی پالیسی نے صرف افغانوں کے دل جیتے بلکہ پوری دنیا کے دل جیتے، جتنا عرصہ عمران خان رہے مغربی بارڈر محفوظ رہا، اب محفوظ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی سیاسی صورتحال، ق لیگ اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس الگ الگ طلب
انہوں نے کہا کہ کیا حالات ہیں کہ سب کچھ چھوڑ کر آپ ایک طرف لگے ہوئے ہیں، کیسےعمران خان کو نکالیں؟ اور کیسے پنجاب کی اسمبلیاں نہ ٹوٹنے دیں؟
بابر اعوان نے مزید کہا کہ جس نے جتنی بدمعاشی کرنی ہے کرلے، 31 دسمبر کو اسلام آبادمیں بھاری اکثریت سے پی ٹی آئی کا میئر بنے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News