Advertisement

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پہ طالبعلم کا قتل، ایک ملزم گرفتار

ڈکیتی

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پہ طالبعلم کا قتل، ایک ملزم گرفتار

شہر کراچی میں ڈکیتی کی مزاحمت کے دوران این ای ڈی یونیورسٹی کے طالبعلم کے قتل ملوث ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز  این ای ڈی یونیورسٹی کے گیٹ کے بلکل سامنے چائے کے ہوٹل پر بیٹھے ہوئے طالب علموں سے موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد موبائل فون چھین رہے تھے ۔

 

 اس ہی دوران مزاحمت پر ڈکیتوں نے فائرنگ کر دی جس سے بلال ناصر دو گولیاں لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا تاہم پولیس نے بلال کے قتل کا ایک ملزم ماڑی پور سے گرفتارکرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی : ایک اور بے گناہ طالب علم اسٹریٹ کریمنلز کی گولیوں کا نشانہ بن گیا

Advertisement

اس حوالے سے ملزم نظام پہلے بھی کئی بار جیل جاچکا ہے جس کی شناخت نظام کے نام سے ہوئی ہے ۔

یاد رہے کہ بلال کے قتل کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں مبینہ ٹاؤن تھانے میں دو نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزموبائل فون چھیننے کی کوشش پر طالبعلم نے مزاحمت کی جس دوران بلال کو سینے اور پاؤں پر گولی لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا ۔

کراچی میں طالب علم قتل کے معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یونیورسٹی روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان کے جاں بحق ہونےکا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

مراد علی شاہ نے ڈاکوؤں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف آپریشن تیز کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مجھےنوجوان کے قاتل سلاخوں کے پیچھے چاہئیں۔

Advertisement

  مزید پڑھیں؛ کراچی، رواں برس میں ڈکیتی مزاحمت پر 83 افراد قتل

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اس قسم کے واقعات انتہائی تکلیف دہ ہیں جس کے سدباب کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں۔ وزیراعلیٰ نے نوجوان کے والدین کو تفتیش سےآگاہ رکھنےکی ہدایت بھی کی۔

واضح رہےکہ رواں برس سے اب تک ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوٶں کے ہاتھوں قتل ہونے والے شہریوں کی تعداد سو سے تجاوز کرچکی ہے مکر  پولیس ان واقعات پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام دکھاٸی دیتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایسا سندھ چاہتے ہیں جہاں باصلاحیت خواتین اور مردوں کو مالی وسائل حاصل ہوں، مراد علی شاہ
آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا، اب ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آگیا، وزیر اعظم کا دوٹوک موقف
اب بہت ہوگیا، افغانستان سے دہشتگردوں کی واپسی کی گارنٹی نہ ملنے پر کارروائی ہوگی، خواجہ آصف
2023 بریک ڈاؤن، کے الیکٹرک کی غفلت ثابت، نیپرا نے جرمانہ عائد کر دیا
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
ہم پرامن احتجاج کے حق میں ہیں، قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں، طلال چوہدری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version