Advertisement

ارشد شریف کیس کی ایف آئی آر میں عمران خان حملہ کیس کا طریقہ کار دہرایا گیا

ارشد شریف کیس کی ایف آئی آر میں عمران خان حملہ کیس کا طریقہ کار دہرایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ارشد شریف شہید کی والدہ کی طرف سے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرانے کے اعلان کے بعد پولیس کی چالاکی سامنے آگئی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے حکم کے بعد ارشد شریف قتل کیس کا مقدمہ ان کی والدہ کی درخواست کے بغیر ہی درج کرلیا گیا تھا جبکہ ارشد شریف شہید کی فیملی درخواست دینے کا انتظار کرتی رہ گئی، پولیس نے اپنی ہی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

ارشد شریف فیملی مقدمہ درج کرانے کے لئے مشاورت میں مصروف تھی کہ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج ہونے کی خبر آگئی۔

ارشد شریف کی اہلیہ جویرہ صدیق کا کہنا ہے کہ پولیس نے ہماری فیملی سے درخواست کے لئے کوئی رابطہ تک نہیں کیا۔

Advertisement

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہین ارشد شریف کی اہلیہ جوریہ صدیق نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ارشد کے لواحقین ابھی زندہ ہیں صرف میری ساس کی مدعیت میں ارشد شریف شہید کا مقدمہ درج ہوگا باقی پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر کیوں درج ہوئی ارشد لاوارث نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version