کپتان کی کال پر “الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم” کا آغاز

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر “الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم” کا آغاز ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے حکومت پر عام انتخابات قبل ازوت کرانے کے حوالے سے “الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم” کا آغاز کیا گیا ہے۔
اس کا باقاعدہ آغاز 2 روز قبل ہوا تھا جبکہ گزشتہ روز پارٹی کے سینئر رہنما شفقت محمود کی قیادت میں لبرٹی چوک سے بھی ریلی نکالی گئی تھی جس میں کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت کی جو جیل روڈ سے ہوتے فیروز پور روڈ اچھرہ اختتام پذیر ہوئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے لبرٹی چوک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ ریلی جو این اے 130 میں نکالی جارہی ہے، یہ ریلی مہنگائی اور الیکشن کے خلاف ہے،آج سے سات ماہ پہلے ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا جبکہ تمام انڈسٹریز بھی ترقی کی راہ پر گامزن تھیں ،ٹیسکٹائل انڈسٹری ترقی کررہی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملک کو بدحالی کے دھانے پر کھڑا کردیا ہے،ہمیں ہر طرف لوگ بیکار ہوتے نظر آرہے ہیں، اب تک آٹھ مہینوں میں انہوں نے ایک کام کیا ہے وہ یہ کہ انہوں نے اپنے اور اپبے بچوں کے کیسز ختم کئے ہیں۔
شفقت محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کیسز ختم کیئے ہیں،ایک اور لوٹیرا جو چار سال سے بھاگا تھا وہ بھی اپنے کیسز ختم کروانے آگیا ہے، انہوں نے صرف خود کو سنوارنا ہے اور ملک کو تباہ کرنا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی حکومت اپنی پالیسیوں کے ذریعے بحران ختم کرتی ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نئی پالیسیاں بنائے گی۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اب عوام ایک ہی چیز کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کرواو تاکہ عوام کو ریلیف ملے، خان کا ایک ہی نعرہ ہے عمران خان کے مطابق اس مہینہ میں پنجاب اور کے پی کے میں حکومت ختم کردی جائے گی اور مارچ میں الیکشن ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے ہر روز نئی تاریخیں دیتی ہیں کیونکہ انکو پتہ ہے کہ عمران خان انکو بڑی شکست دیں گے۔
دوسری جانب لاہور میں آج پی پی 151 سے میاں اسلم اقبال کی قیادت میں بڑی ریلی نکالی جارہی ہے جبکہ ضلع بہاولپور میں بھی “الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم” کا باقاعدہ آغاز کردیا۔بہاولپور میں پی ٹی آئی کی جانب سے بڑی ریلی نکالی گئی۔عوام کا کہنا تھا کہ فوری الیکشن ہی ملک کو تباہی سے بچانے کا واحد راستہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News