Advertisement

حکومت غریب عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے، شوکت ترین

شوکت ترین

سابق وزیر خزانہ و پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین کیخلاف مقدمہ درج

شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت غریب عوام کو ٹارگٹڈ ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے ماہر معاشیات مزمل اسلم کے ہمراہ کراچی میں پی ٹی آئی کے صوبائی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی اکانومی پر اہم بات کرنی ہے ، ملک کی اکانومی پر اہم بات کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتیں کم نا کرکے عوام کو 36ارب کا ٹیکہ لگا دیا، ڈالر کی قدر دن بدن بڑھتی جارہی ہے، یہ لوگ کس طرح ڈالر کو 200سے نیچے لیکر جائیں گے؟

سابق وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ حکومت غریب عوام کو ٹارگٹڈ ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے جبکہ روس نے بھی سستا تیل دینے سے انکار کردیا ہے

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ملک پر دیوالیہ کے بادل منڈلارھے ہیں، حکومت کو اپنا ٹارگٹ پوراکرنے کیلئے 687ارب کے نئے ٹیکسسز لگانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ڈالر کا ریٹ 223 پر رکھنے سے فائدے کی بجائے نقصان ہے، عوام کو ریلیف نہیں دیا جارہا جبکہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی ناکرکے عوام کو 36 ارب کا ٹیکہ لگایا ہے ملک ڈیفالٹ ہونے نہیں جارہا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف پیکجز نہیں دیئے جارہے الٹا آئی ایم ایف نے حکومت کو ٹیکس بڑھانے کا کہہ دیا ہے۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو اپنا ٹارگٹ پوراکرنے کیلئے 687ارب کے نئے ٹیکسسز لگانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ میں کمی ہوئی ہے اور ہم امید کررہے تھے کہ 25روپیے تک کم ہونی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version