Advertisement

بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کیلیے ہرممکن کوشش کی جائے گی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کیلیے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا دو روزہ دورہ بلوچستان کا دورہ کیا ہے۔

قبل ازیں آرمی چیف کی کوئٹہ آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے استقبال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کو آپریشنل، تربیتی اور فارمیشن کے دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز میں یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

Advertisement

آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کا بھی دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نوجوان افسران اور انسٹرکٹرز سے بات چیت کی، مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارت پر توجہ مرکوز رکھنے کا مشورہ دیا جبکہ جنوبی بلوچستان میں سلامتی امور اور محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے اقدامات سے آگاہ بھی کیا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی جبکہ صوبے میں پائیدار امن سے سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version