پولیس بہت بڑے حادثے کو روکنے میں کامیاب ہوئی ہے، رانا ثناء اللہ

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہماری پولیس کے جوانوں نے حملہ آور کو روکا اور وہ بہت بڑے حادثے کو روکنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
اسلام آباد کے علاقے آئی 10 میں ہونے والے خودکش دھماکے کے متعلق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا ہدف ہائی ویلیوٹارگٹ ہونا تھا لیکن ہماری پولیس کے جوانوں نے حملہ آور کو روکا۔
انہوں نے بتایا کہ حملے میں ایک شہادت ہوئی ہے جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، شہید اور زخمیوں کو سلام پیش کرتے ہیں تاہم فکر مندی والی بات نہیں ہے صورتحال کنٹرول میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: آئی 10 میں مبینہ خودکش دھماکہ، ایک پولیس اہلکار شہید، 6 زخمی
انہوں نے بتایا کہ ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جان کا نذرانہ دیا ہے اور قانون نافذ کرنے والےادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں صورتحال زیادہ خراب نظر آرہی ہے اور کےپی والےاسمبلی توڑنےکی بجائے ادھر آکر بیٹھیں ہیں، ایسی صورحال میں ملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنےوالوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔
اسلام آباد کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
وزارت داخلہ کی جانب سے مراسلہ جاری کرتے ہوئے اسلام آباد کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
آئی ٹین فور دھماکے کے تناظر میں سیکیورٹی الرٹ ہے تاہم اسپتالوں کے سربراہان اور انتطام یہ ہائی الرٹ رہیں۔
اسپتالوں پیرامیڈیکل اور نان میڈیکل سٹاف کی حاضری یقینی بنائیں اور تمام اسپتالوں میں 24 گھنٹے طبعی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد پاکستان کے دشمن اور عوام کے قاتل ہیں، ارض پاک کو اس فتنے سے پاک کرکے رہینگے، وزیراعظم
سیکورٹی ہائی الرٹ:
اسلام آباد میں دھماکہ ضلع راولپنڈی میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
راولپنڈی کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی ناقہ بندی کردی گئی ہے جبکہ نماز جمعہ کے اجتماعات کو سخت سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ آئی جی اسلام آباد نے شہر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جس کے تحت اپلائیڈ فار اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑی موٹرسائیکلوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی ہے۔
احکامات کے مطابق کسی شخص کو اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
احکامات میں عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ شہری دوران سفر اپنے ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں اور اپنے کرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کو فوری پولیس کے ساتھ رجسٹر کروائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News