Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا اسپیشل مصور عمر جرال کے فن پاروں کی نمائش کرانے کا اعلان

پرویز الہیٰ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اسپیشل مصور عمر جرال کے فن پاروں کی نمائش کرانے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ سے اسپیشل مصور عمر جرال کی ملاقات ہوئی جس میں عمر جرال نے وزیراعلیٰ کو اپنے ہاتھ سے بنائی ہوئی پوسٹر پینٹنگ پیش کی۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے عمرجرال کے ساتھ اظہار شفقت کیا اور اسپیشل مصور عمر جرال کے فن پاروں کی نمائش کرانے کا اعلان بھی کیا۔

‘معاشرے کو عمر جرال جیسے اسپیشل لوگوں کی قدر کرنی چاہیے’

پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمر جرال ہمارے لئے بہت خاص ہیں، ملکر خوشی ہوئی، ان کا فن اور ان کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کو عمر جرال جیسے اسپیشل لوگوں کی قدر کرنی چاہیے، حکومت پنجاب اسپیشل لوگوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کی راہ پر گامزن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اسپیشل مصور عمر جرال کو حکومت پنجاب کی طرف سے مالی معاونت بھی کی جائے گی۔ عمر جرال دنیا بھر میں اپنی نوعیت کے واحد اسپیشل مصور ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ 34 سالہ عمر جرال دماغی فالج کا شکار ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

اس کے علاوہ اسپیشل مصور عمر جرال چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی پوٹریٹ پیش کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ عمر جرال پیدائشی طور پر ایک اعصابی بیماری کا شکار ہیں، وہ جسم کو درست طور پر حرکت نہیں دے سکتے اور وہیل چیئر تک محدود ہیں لیکن اس کے باوجود وہ مصوری میں مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے 12 سال کی عمر میں پینٹنگ شروع کر دی تھی جو کہ  ابھی تک جاری رکھی ہوئی ہے۔

جمیل جرال کے والد عبد الرحمان کا کہنا تھا کہ پڑھائی کے دوران عمر جرال کی ٹیچر نے ان کی پینٹنگ کی صلاحیت کو جانا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ پھر ٹیچر نے سکھانا شروع کیا اور عمر ایک آرٹسٹ بن گئے۔

ان کے والد کا مزید کہنا تھا کہ عمر نے آٹھویں جماعت میں ہی تعلیم چھوڑ دی تھی اور کہا کہ گھر پر ہی پینٹنگ کروں گا۔

ان کے والد کے بقول عمر اسکول میں جو پینٹنگ بناتے وہ اسکول والے ہی رکھ لیتے تھے، تاہم عمر چاہتے تھے کہ وہ اپنی پینٹنگ فروخت کریں، اس لیے گھر پر مصوری شروع کی۔

Advertisement

ان کے والد نے انہیں بتایا کہ تصویریں فروخت نہیں کریں گے، جمع کرتے جائیں، ان کی نمائش کریں گے. ہم کوشش میں لگے ہوئے ہیں کہ نمائش کا انتظام ہو جائے، دنیا کو پتہ چلنا چاہیے کہ ایک اسپیشل بچہ ایسی تصویریں بناتا ہے جن کی نمائش ہونی چاہیے۔

عمر جرال کے والد کہتے ہیں کہ پہلے یہ ایک مہینے میں دو تین تصویریں بنا لیتے تھے مگر اب پٹھے سخت ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے اب ایک تصویر میں مہینہ ڈیڑھ لگ جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version