پی ڈی ایم پاکستان کے مفادات سے کھیلنا بند کرے، فواد چوہدری

آئین کا آرٹیکل 14 شہریوں کے وقاراور پرائیویسی کے تحفظ کا حق دیتا ہے، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنے چند ماہ کے اقتدار کیلئے پاکستان کے مفادات سے کھیلنا بند کرے اور انتخابات پر مذاکرات کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے نرغے میں ہے، اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے جو صرف انتخابات سے آسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سے کہتا ہوں آپ انتخابات سے کتنا بھاگ سکتے ہیں، آخر آپ کو عوام کے ہاس جانا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ اپنے چند ماہ کے اقتدار کیلئے پاکستان کے مفادات سے کھیلنا بند کریں اور انتخابات پر مذاکرات کریں۔
آپریشن رجیم چینج نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کا نیا دور شروع ہونے ہی نہیں دیا
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ طالبان کی حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کر بھی رہی تھی اور دنیا سے تعلقات کیلئے پاکستان کے کردار کی خواہاں بھی تھی۔
مزید پڑھیں؛ طالبان دور حکومت میں افغان منی چینجرز کی حکمت عملی
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ہمارے کہنے پر ہزاروں لوگوں کو افغانستان سے نکلنے کا راستہ ملا۔ آپریشن رجیم چینج نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کا نیا دور شروع ہی نہیں ہونے دیا۔
اس سے قبل اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہا تھا کہ عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ کا مقصد الیکشن سے فرار ہونا ہے، کل تک رانا ثنااللہ اور احسن اقبال کہ رہے تھے کہ اسمبلی تحلیل کرو الیکشن میں جائیں گے اور آج جوتے چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں؛پی ڈی ایم کا پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کا فیصلہ
فواد چوہدری نے کہا کہ ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، عدم اعتماد ناکام ہو گی اور پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل کریں گے کیونکہ عوام کا فیصلہ ہی حتمی فیصلہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News