کوئٹہ میں دستی بم دھماکا، 4 افراد زخمی

کوئٹہ میں دستی بم دھماکا، 4 افراد زخمی
بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں سبزل روڈ پر سڑک کنارے بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق دھماکہ سبزل روڈ پر قائم پولیس اسٹیشن شہید امیر دستی تھانے کے سامنے ہوا ہے جبکہ موقع پر ایک دستی بم کو بھی ناکارہ بنادیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سبزل روڈ پر سڑک کنارے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا ہے جن میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہے۔
Advertisementکوئٹہ میں سبزل روڈ پر سڑک کنارے بم دھماکا #Quetta pic.twitter.com/Xtu96htsvH
— BOL Network (@BOLNETWORK) December 25, 2022
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر ایک اور دستی بم کی موجودگی کی اطلاع ہے جبکہ پولیس نے بی ڈی ٹیم کو طلب کرلیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ سبزل روڈ پر دونوں اطراف سے ٹریفک کو روک کر علاقے کو گھیر میں لے لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے دھماکے کی تحقیقات کیلئے 8 رکنی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
خیال رہے کہ دو روز قبل بھی اسلام آباد کے علاقے اسلام آباد کے آئی ٹین فور سیکٹر میں مبینہ خودکش دھماکہ ہوا تھا جس دوران 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔
دھماکے کی ابتدائی رپورٹ
پولیس کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ کرنے والا خود کش بمبار ہوسکتا ہے، جس نے روکنے پر خود کو اڑا لیا جبکہ ٹیکسی ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور چیکنگ چل رہی تھی جس دوران پولیس جوانوں نے چیکنگ کے لئے ایک مشکوک گاڑی کو روکا اور گاڑی کے رکتے ہی خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد پاکستان کے دشمن اور عوام کے قاتل ہیں، ارض پاک کو اس فتنے سے پاک کرکے رہینگے، وزیراعظم
ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے پولیس نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News