ہمیں ہمارا حق دیا جائے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حکومت کو وارننگ

محمود خان
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو وارننگ دیتا ہوں ہمیں ہمارا حق دیا جائے۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس پیسے ہیں لیکن یہ دے نہیں رہے، کے پی حکومت کے پاس تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے پیسے نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق نے سابق فاٹا کے بجٹ پر کٹ لگایا جو خطرناک ہے، ہمیں دسمبر تک 5.5ارب روپے ملے ہیں۔
محمود خان نے کہا کہ ہمارے ساتھ بیٹھنا ہے تو بیٹھ جائیں اگر ہمیں ہمارے پیسے نہیں ملے تو کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔
‘حکومت ہمارے بقایا جات ادا کرے’
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو وارننگ دیتا ہوں ہمیں ہمارا حق دیا جائے، حکومت ہمارے بقایا جات ادا کرے، وفاقی حکومت کے پی حکومت کو دیوار سے لگا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کی تاریخ میں 1.3 ٹریلین بجٹ دیا، رجیم چینج کے بعد کے پی حکومت مشکل سے گزر رہی ہے۔
محمود خان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت ہمارے واجبات دے ہم بھیک نہیں مانگ رہے، فنڈز کے حوالے سے ون پوائنٹ ایجنڈا ہے۔ عمران خان کا وژن ہے کہ لوگوں پر سرمایہ کاری کرنی ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید
دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے بھی وزیراعلیٰ محمود خان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی کیا چاہ رہے ہیں، پی ایس ڈی پی نے ایک ٹکا نہیں دیا، وفاق نے مذاق بنا رکھا ہے، 25 فیصد باقیوں کے بڑھائے وہی بڑھادیتے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں عوام کے ساتھ ہڑتال پر جا رہے ہیں، ہڑتال پر جائیں گے تو ان کو لگ پتا جائے گا، احتجاجاً کابینہ کا اجلاس قومی اسمبلی کے باہر کریں گے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے کسی حکومت نے ایسا نہیں کیا، وفاق نے اے ڈی بی کے صرف 2 ارب 8کروڑ ریلیز کیے، وفاق نے بجٹ 40ارب سے کم کر کے 25 ارب کردیا ہے۔
خالد خورشید نے کہا کہ جی بی میں سی پیک کا ایک بھی میگا پراجیکٹ نہیں لگایا گیا، ڈھائی ارب میں کیسے پورے جی بی کو چلائیں؟
انہوں نے مزید کہا کہ وفاق نے جی بی کا 5فیصد بجٹ کاٹ دیا ہے، ہمیں وفاق سے گرانٹ ملتی ہے اس پر صوبہ چلتا ہے، ہم نے روڈ میپ دیا تھا کہ بجٹ میں کیا کیا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

