Advertisement

جب بھی اسپیکر کے پاس جانا چاہتے ہیں وہ بھاگ جاتے ہیں، فواد چوہدری

فواد چوہدری

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کر دیے گئے ہیں، فواد چوہدری

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جب بھی اسپیکر کے پاس جانا چاہتے ہیں وہ بھاگ جاتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے زمان پارک کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ بات کر رہے ہیں، جب بھی اسپیکر کے پاس جانا چاہتے ہیں وہ بھاگ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر استعفیٰ قبول نہیں کرنا چاہتے تو ہم اسلام آباد کیسے جائیں گے، استعفیٰ قبول کریں اور ملک میں الیکشن کروائیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جو حکومت اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کروانے کو تیار نہیں وہ قومی الیکشن کیسے کروائے گی

پی ٹی آئی ارکان کا کل قومی اسمبلی جانے کا پلان ملتوی

Advertisement

اس سے قبل تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر پی ٹی آئی ارکان نے کل قومی اسمبلی جانے کا پلان ملتوی کردیا ہے۔

تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے کل قومی اسمبلی جانے کا پلان ملتوی کردیا گیا ہے اور خیبرپختونخوا ہاؤس میں بھی جمع نہ ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے کل قومی اسمبلی نہ جانے کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی عدم دستیابی کے باعث کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ارکان سے خطاب کرنا تھا۔

پی ٹی آئی ارکان کا استعفوں کی تصدیق کیلئے پیش ہونے کا فیصلہ

دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان نے 28 دسمبر کو اسپیکر چیمبر میں استعفوں کی تصدیق کیلئے پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement

ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی طرف سے استعفوں قبول کرنے سے گریز کی پالیسی اپنا لی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے لئے گڑھی خدابخش روانہ ہوجائیں گے اور 27 دسمبر کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے جلسے میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ 28 دسمبر کو اسپیکر قومی اسمبلی  پارٹی کے خدابخش میں اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ 28 دسمبر کی رات یا 29 دسمبر کو اسپیکر آپس اسلام آباد آئیں گے اور ایک ہفتے کے لئے آسٹریلیا انٹرنیشنل سسپیکرز یونین کانفرنس میں چلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 123 ارکان اسمبلی کا جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق  پی ٹی آئی  ارکان کو اسپیکر نے الگ الگ استعفوں کی تصدیق کے لئے بلانے کا کہہ دیا ہے، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کو پیغام دے دیا گیا ہے کہ ان کے ارکان الگ الگ آئیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر 28 دسمبر کو پی ٹی آئی ارکان آئے تو استعفوں کی تصدیق کا عمل نہیں ہوسکے گا، ایک تو اسپیکر 28 دسمبر کو شہر سے باہر ہوں گے اور دوسرا ارکان کو الگ الگ آنے کا ابھی وقت نہیں دیا گیا۔

Advertisement

قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق ارکان کے استعفوں کی تصدیق تب ہی ہوگی جب انہیں مقررہ تاریخ پر اسپیکر الگ الگ بلائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version