Advertisement

          سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا بہترعلاج اولین ترجیحات میں شامل ہے، احمد جاوید قاضی

سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا بہترعلاج اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اچانک سروسز ہسپتال لاہور پہنچ گئے جبکہ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر بشیر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر بشیر نے سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کو ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سروسزہسپتال کے اچانک دورے کے دوران ایمرجنسی، آپریشن تھیٹرز اور مختلف وارڈز کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔

سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے سروسز ہسپتال کے اچانک دورے کے دوران مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کے بارے میں دریافت بھی کیا۔

ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ وزیر پنجاب اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایت پر مختلف سرکاری ہسپتالوں کا اچانک دورہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکار ہسپتالوں میں مریضوں کا بہترعلاج ومعالجہ اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مریضوں کو ہرقسم کی ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے تمام پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات کو مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا خود جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے اور پنجاب کے کسی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں ایک فیصد بھی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتال عوام کے ٹیکسوں سے چل رہے ہیں۔

سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے مزید کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version