Advertisement

کراچی اور حیدرآباد میں حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس، الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال

بلدیاتی انتخابات

سیکیورٹی خدشات، سندھ حکومت کا بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ

سندھ کابینہ نے کراچی اور حیدرآباد میں حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے جس سے متعلق الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی گزشتہ شب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)  کے وفد سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم وفد کا وزیراعلیٰ ہاؤس میں خود استقبال کیا۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کابینہ نے کراچی اور  حیدر آباد کی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے، ایم کیو ایم ہماری اتحادی ہے ساتھ لیکر چلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دیں گے، تمام دھڑوں کے انضمام کے بعد ایم کیو ایم کا اعلان

ذرائع نے بتایا کہ اس فیصلے پر ایم کیو ایم وفد نے سندھ حکومت بالخصوص بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کا شکریہ ادا کیا
اور اس دوران  فاروق ستار نے کہا کہ آصف زرداری نے وعدہ کیا وہ پورا کیا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کا حلقہ بندیوں سے متعلق واپس لیا گیا نوٹیفکیشن ایم کیو ایم وفد کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے احتجاج کی کال واپس لے لی، ایم کیو ایم وفد نے وزیراعلیٰ سندھ کو احتجاج کی کال واپس لینے سے متعلق آگاہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ کراچی اور حیدرآباد میں 15 جنوری کو الیکشن نہیں ہونگے، شرجیل انعام میمن

خیال رہے کہ گزشتہ شب سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کے اعلان کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے متحدہ کے وفد فاروق ستار کی سربراہی میں ملاقات ہوئی جس میں فیصل سبزواری، مصطفیٰ کمال، وسیم اختر اور جاوید حنیف شامل تھے۔

علاوہ ازیں ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ ناصر شاہ، شرجیل میمن، مرتضیٰ وہاب، قاسم نوید، مکیش چاولہ اور تیمور تالپور شریک تھے۔

ملاقات کے بعد ایم کیو ایم وفد وزیراعلیٰ ہاؤس سے روانہ ہوگیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version