ملکی ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق بڑی خبر؛ سی اے اے کا بیان جاری

ملکی ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق بڑی خبر پر سی اے اے نے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بول نیوز نے آج ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق خبر بریک کی جس میں بتایا گیا کہ حکومت ملک کے ایئرپورٹس کا معیار عالمی سطح پر لاکر اس کا فائدہ عوام کو پہنچانا چاہتی ہے جبکہ آوٹ سورسنگ کا مقصد مسافروں کو ملکی ایئرپورٹس پر اعلیٰ معیار کی بین الاقوامی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ آؤٹ سورسنگ کا عمل مسابقت کی بنیاد پر ہوگا جبکہ سب سے بہتر بولی لگانے والے کو کامیاب قرار دیا جاتا ہے اور دنیا کے بیشتر بین الاقوامی ایئرپورٹس کا نظم و نسق آؤٹ سورسنگ کے طریقہ کار سے ہی عمل میں لایا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ موسم سرما کی آمد، سی اے اے کا جہازوں کی لینڈنگ سے متعلق شیڈول تیار
ترجمان سی اے اے کا مزید کہنا تھا کہ آؤٹ سورسنگ کے لئے دنیا میں رائج مختلف طریقہ کار میں سے سب سے موزوں اور قابل عمل طریقہ کار کو میرٹ پر منتخب کیا جائے گا جبکہ قومی اہمیت کے اس اقدام میں تمام مروجہ قواعد و ضوابط کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ سی اے اے کا دھند سے متاثرہ فلائیٹس کی سہولت کے لئے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

