Advertisement

صوبائی حکومت موجودہ مالی صورتحال میں غیر ضروری اخراجات کی متحمل نہیں ہو سکتی، اعظم خان

محمد اعظم خان

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت موجودہ مالی صورتحال میں غیر ضروری اخراجات کی متحمل نہیں ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے کی موجودہ معاشی صورتحال اور مالیاتی امور کا جائزہ لیا گیا۔

محمد اعظم خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فیڈرل ٹرانسفرز کے تحت صوبے کو فنڈز کی متقلی میں تاخیر اور وفاق کے ذمے بقایا جات کی عدم ادائیگی کے باعث صوبائی حکومت کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا گیا کہ 61.89 پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں وفاق کے ذمے ارب روپے بقایا ہیں۔

اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے این ایف سی، این ایچ پی اور ضم اضلاع کے فنڈز کی مد میں ادائیگیوں کی بندش کا معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement

محمد اعظم خان نے کہا کہ صوبے خصوصاً ضم اضلاع کے ترقیاتی فنڈز کی بندش سمیت وفاق سے جڑے دیگر مالی معاملات وزیر اعظم کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے متعلقہ حکام کو صوبائی حکومت کی بچت مہم پر صحیح معنوں میں عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

محمد اعظم خان نے مزید ہدایت دی کہ دستیاب مالی وسائل کے دانشمندانہ استعمال اور بہتر طرز حکمرانی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت موجودہ مالی صورتحال میں غیر ضروری اخراجات کی متحمل نہیں ہو سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version