Advertisement

تحریک انصاف اپنے تمام اعلانات پر عملی اقدامات کر کے دکھائے گی، تنویر الیاس

تنویر الیاس

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اپنے تمام اعلانات پر عملی اقدامات کر کے دکھائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے نوتعینات میڈیا ایڈوائزر سردار زاہد تبسم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں عوام نے بھاری مینڈیٹ دیا اپنی مدت مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کیساتھ کوئی نہیں چھیڑ سکتا، حکومت اور اپوزیشن پارلیمان کا لازمی جزو ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں مینڈیٹ چرانے اور عقبی دروازے سے آنے کے خواہشمند اپنی اصلاح کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہندوستان تنازعہ جموں کشمیر کو حل کرنے کیلئے مذاکرات کے ٹیبل پر آئے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ ہم نے عمران خان کے ساتھ یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے، سردار تنویر الیاس

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اہل جموں کشمیر کو حق خودارادیت دئیے بغیر ہندوستان سے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ قومی و ریاستی میڈیا حقائق دکھانے کے ساتھ معاشرے میں رائے عامہ بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آزادکشمیر میں صحافیوں نے نہ مساعد حالات کے باوجود بہترین خدمات انجام دیں، سینکڑوں صحافیوں نے ملک، جمہوریت اور عوام کیلئے شہادتیں پیش کی انکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

 سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں صحافیوں نے نہ مساعد حالات کے باوجود بہترین خدمات انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے صحافیوں اور انکی فیملیز کے مسائل حل کرنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے، صحافیوں اور انکی فیملیز کیلئے ہاوسنگ، تعلیم اور صحت کے شعبہ میں آسانیاں پیدا کریں گے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت تمام اعلانات پر عملی اقدامات کر کے دکھائے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی بنیادی اکائی ہے، مقبوضہ جموں کشمیر کے لوگ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان بہت پر آسائش زندگی چھوڑ کر سیاست میں آئے، سردار تنویر الیاس

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ کشمیری حریت قیادت اور عوام کو فاشسٹ ریاست کے سامنے جدوجہد آزادی جاری رکھنے پر سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں ہماری بیٹیوں اور بہنوں کی عزت محفوظ نہیں جبکہ ہندوستان کے 27 کروڑ مسلمان مجرمانہ خاموش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خراب معاشی حالات پر سیاسی استحکام کی اشد ضرورت ہے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی قومی سلامتی اس وقت ملک کی معیشت سے جڑی ہے لٰہذا تمام سٹیک ہولڈرز اس طرف توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ آزاد کشمیر کے عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جائے گا، تنویر الیاس

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہماری حکومت آزاد کشمیر کے ہسپتالوں میں بدلاو لا رہی نئی مشینری اور صفائی کا انتظام ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی عوام کو ریاست میں ہی علاج معالجہ کی مکمل سہولیات دیں گے اور آزادکشمیر میں جلد ہی کارڈیک انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کرتے ہوئے اسے برہان وانی کے نام سے منسوب کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبہ میں تبدیلی لا رہےاور 70 سال پرانے پرائمری سکولوں کو اپ گریڈ کر رہے۔

 ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آزادکشمیر کو فلاحی ریاست کی طرف لے جا رہے اور حکومتی مدت مکمل ہونے تک 90 فیصد کام مکمل ہو جائے گا۔

Advertisement

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ نوجوانوں اور خواتین کو امپاور کر رہے جبکہ بیروزگاری میں کمی کیلئے بہت سے نئے منصوبے بھی سامنے لا رہے۔

اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر انصر ابدالی اور معاون خصوصی ترقیاتی امور سردار امتیاز شاہین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version