Advertisement

آئین سے بغاوت سے ملکی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے، اسد عمر

اسد عمر

آئین سے بغاوت سے ملکی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے، اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آئین سے بغاوت سے ملکی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اپنے وکیل بیرسٹر علی ظفر کے ہمراہ لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی عدالتی کارروائی سے واضح ہوگیا صوبائی الیکشن 90 دن میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے بھاگنے اور آئین کو مسخ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، عدالت آئین مجروح کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

پی ڈی ایم آئین سے کھلم کھلا بغاوت کی باتیں کررہی ہے

اسد عمر نے کہا کہ پی ڈی ایم آئین سے کھلم کھلا بغاوت کی باتیں کررہی ہے، آئین سے بغاوت سے ملکی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے، امید ہے عدالت آئین، سیاسی اور سماجی انصاف کا تحفظ کرے گی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: گورنر کا رویہ سنجیدہ نہیں ہے، اپنی پوزیشن واضح کریں، لاہورہائی کورٹ

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ملک کی بھاری اکثریت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، بدقسمتی سے کچھ لوگ ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، انشاء اللہ فتح جمہوریت کی ہوگی۔

بیرسٹر علی ظفر کی گفتگو

دوسری جانب تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے بھی لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مجبوراً عدالت سے رجوع کرنا پڑا، عدالت نے الیکشن ایکٹ کو پڑھاوایا، کہا آئین کا قائم رہنا سب سے ضروری ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عدالت نے گورنر اور الیکشن کمیشن کون وٹس دے کرجمعہ کو جواب طلب کرلیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن و دیگر اداروں نے انتخابات کیلئے تاریخ مانگی،  گورنر نے الیکشن کیلئے کوئی تاریخ نہیں دی، عدالت نے کہا الیکشن 90روز میں ہی ہونگے۔

پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کے بعد گورنر کو الیکشن کی تاریخ پر خط لکھنا ہوتا ہے، آئین کے مطابق الیکشن 90روز میں کرانا ضروری ہے، الیکشن مقررہ وقت میں نہ کرائے تو آرٹیکل6  بھی لگ سکتا ہے۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ ہمارا کیس آئینی تاریخ کا سب سے اہم کیس ہے، گورنر کا آئینی عہدہ ہے، ان سے کہوں گا وہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔

بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ عدالت کے پاس پورا اختیار ہے کہ وہ گورنر کو الیکشن کروانے کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version