Advertisement

بول نیوز کے صحافی شاہد اسلم کو رہا کردیا گیا

شاہد اسلم

بول نیوز کے صحافی شاہد اسلم کو رہا کردیا گیا

بول نیوز کے صحافی شاہد اسلم کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایف بی آر ڈیٹا لیک کیس میں بول نیوز کے صحافی شاہد اسلم کو آج ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔

 

رہائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہد اسلم کا کہنا تھا کہ ہم قانون اور آئین کی بات کریں گے، مجھے دہشتگرد کی طرح اٹھایا گیا، تو کیا میں دہشتگرد ہوں؟

انہوں نے کہا کہ مجھے بلانے کیلئے کوئی نوٹس دیتے ، 25 لوگ گھر کا دروازہ توڑ کر داخل ہوئے تھے تو کیا یہ صحافت اور انسانیت کی توہین نہیں ہے ؟

انہوں نے مزید کہا کہ جس جرم کیلئے مجھے اٹھایا گیا بتائیں کیا جرم تھا؟

خیال رہے کہ اسپیشل سینٹرل جج اعظم خان نے ایف بی آر ڈیٹا لیک کیس میں بول نیوز کے صحافی شاہد اسلم کو ضمانت کے عوض پچاس ہزار مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

Advertisement

اس سے قبل اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف بی آرڈیٹا لیکس کیس میں بول نیوز کے صحافی شاہد اسلم کا جوڈیشل ریمانڈ دیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version