آج پاکستان کو بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے، علی زیدی

ہماری جنگ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، علی زیدی
پی ٹی آئی رہنما علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی حیدر زیدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سال 2022 اچھا نہ تھا، خدا کا شکر ہے کہ ختم ہوا، ابو فروری میں چلے گئے اور کئی قریبی عزیز یادیں چھوڑ کر چل بسے۔
2022 اچھا نہ تھا…خدا کا شکر ختم ہوا!
Advertisementابو فروری میں چلے گئے اور کئی قریبی عزیز یادیں چھوڑ کر چل بسے!
آج پاکستان کو بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے۔
غربت، بے روزگاری، مہنگائی ریکارڈ عروج پر ہے۔
چوروں کی حکومت ہے!دعاگو ہوں 2023 سب کیلئے خوشیاں اور پاکستان میں خوشحالی لاۓ گا 🤲🏻 pic.twitter.com/EXspCmt5iX
— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) December 31, 2022
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے جبکہ غربت، بے روزگاری، مہنگائی ریکارڈ عروج پر ہے اور ملک پر چوروں کی حکومت ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ملک اب مزید کسی نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا، علی زیدی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی حیدر زیدی نے مزید کہا کہ دعاگو ہوں 2023 سب کیلئے خوشیاں اور پاکستان میں خوشحالی لائے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ سندھ حکومت ایم کیو ایم کے کہنے پر غیر قانونی پوسٹنگ کر رہی ہے، علی زیدی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

