ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہےکہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے سیہون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تمام ایم این ایز اور ایم پی ایز نے سیلاب میں متاثرین کی مدد کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نےکہا کہ وہ تمام علاقے جہاں پر سیلاب کا پانی ہے وہاں سے پانی نکال رہے ہیں جبکہ سیلاب متاثرہ لوگوں کو امداد بھی دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعلیٰ سندھ
سید مرادعلی شاہ نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں 95 فیصد سیلابی پانی نکل چکا ہے، اگلے ہفتے میں لوگوں کا گھر بنانے کا کام شروع ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے کسی ذمیدار آدمی نے ٹیکنوکریٹ حکومت سے متعلق نہیں بتایا، کچھ غیر زمیدار لوگ ٹیکنوکریٹ حکومت کی باتیں کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو اپنے نمائندے ملنے چاہیے تاکہ وہ لوکل مسائل حل کریں، ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، الیکشن لڑیں گے اور جیتیں گے جبکہ بلدیاتی الیکشن اپنے وقت پر ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News