Advertisement

فواد چوہدری کو اغوا کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے، بابر اعوان

بابر اعوان

فواد چوہدری کو اغوا کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے، بابر اعوان

معروف قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو اغوا کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند تھانے داروں نے ملک کو تباہ کردیا، بھارت اتنا آگے چلا گیا اور ہم کہاں جارہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے وکیل کے منہ پر کپڑا ڈالنا کہاں کا انصاف ہے؟ کلبھوشن یادیو کے منہ پر کپڑا ڈالا، ہتھکڑی لگانے کی ہمت کی؟ کلبھوشن یادیو سے کبھی پوچھا تمہارے پیچھے مودی ہے؟

الیکشن کمیشن کو پوری قوم کیخلاف بغاوت کے مقدمے درج کرنے ہونگے

بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو پوری قوم کیخلاف بغاوت کے مقدمے درج کرنے ہونگے، پاکستان میں بڑی جیل بنا کر سب کو قیدیوں میں شمار کرلیں۔

Advertisement

124 اے اور 505کے کیس میں آرمی شکایت کرسکتی ہے، الیکشن کمیشن کی تحلیل کاریفرنس بن سکتا ہے، حکومت کا کام الیکشن کمیشن کررہا ہے، سیکریٹری الیکشن کمیشن خود کو حکومت سمجھتے ہیں، 124 اے اور 505 اس کیس میں نہیں لگتے۔

Advertisement

انتظامی شب خون مارنے کی کوشش کی گئی

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فواد چوہدری کیخلاف ایف آئی آر اسلام آباد میں درج ہوئی اور لاہور سے اغوا کیا گیا، فوادچوہدری کو اغوا کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

انکا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومت درخواست دائر کرسکتی ہے، آئین کے مطابق الیکشن کمیشن عدالت ہے نہ ٹریبونل، سرکارنے کہا الیکشن کمیشن کی توہین کی گئی۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ فواد چوہدری کو عدالتی وقت سے پہلے پیش کیا گیا، انتظامی شب خون مارنے کی کوشش کی گئی، ہم نے وقت پر پہنچ کر شب خون مارنے کی کوشش روک دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version