کسی بھی 18 برس سے کم عمر فرد کی شادی اب ممکن نہیں، حنا ربانی کھر

کسی بھی 18 برس سے کم عمر فرد کی شادی اب ممکن نہیں، حنا ربانی کھر
وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ کسی بھی 18 برس سے کم عمر فرد کی شادی اب ممکن نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل میں انسانی حقوق پر پاکستان کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس میں انہوں نے 2017 سے اب تک پاکستان میں بنیادی حقوق کے تحفظ کے اقدامات کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر انہوں نے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور پیش رفت پر پاکستان کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقلیتوں کے مذہبی مقامات اور ترقی کے لیے اقلیتی ویلفیر فنڈ قائم کیا ہے۔
ضرور پڑھیں؛ بھارت خطے میں دہشت گرد تنظیموں کی مدد کرتا رہا ہے، حنا ربانی کھر
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News