پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں فائدہ اٹھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم کی نائیجیریا کے صدارتی انتخابات جیتنے پر بولا احمد کو مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں فائدہ اٹھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کیلئے روسی وفد کی ماڈل ٹاؤن آمد پر شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب سے پاکستان کو بڑا نقصان پہنچا ہے اور سیلاب کے دوران روس کی قیادت اور عوام نے پاکستان سے جو تعاون کیا اس پر شکر گزار ہیں۔
مزید پڑھیں: سستے تیل کی خریداری؛ روسی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ملک میں معیشت کی بحالی کے ہر ممکن اقدامات لے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان روس بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت، اقتصادی، سائنسی اور تکنیکی تعاون کے آٹھویں اجلاس کے سلسلہ میں روسی وفد پاکستان میں ہے جبکہ نو رکنی روسی وفد کی قیادت روس کے وزیر توانائی اسرافیل علی زادے کررہے ہیں۔
تین روزہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سردار ایاز صادق کریں گے۔
پاکستان کے دورے میں روسی فیڈریشن کے وزیر توانائی کی متعدد سیاسی حکام سے ملاقاتیں ہوں گی۔
دورے میں روسی وزیر توانائی پاکستانی حکام سے توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، صنعت اور ریلویز پر باہمی تعاون پر بات چیت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق روس سے فوری طور پر 30 فیصد رعایت پر خام تیل اور دیگر توانائی مصنوعات بارے معاہدے طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، روس سے سستی توانائی ملنے کی صورت میں سالانہ 2 ارب ڈالر زرمبادلہ کی بچت ہو سکے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News