Advertisement

پنجاب میں تبدیلی ضرور ہوگی، خواجہ آصف کا دعویٰ

خواجہ آصف

پنجاب میں تبدیلی ضرور ہوگی، خواجہ آصف کا دعویٰ

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تبدیلی ضرور ہوگی اور اگر پنجاب حکومت کے پاس ووٹ پورے ہیں تواعتماد کاووٹ کیوں نہیں لے رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاورشیئرنگ فارمولے کاکوئی علم نہیں پے لیکن پرویزالٰہی ہمارے قریب آئیں اللہ وہ نوبت نہ لائے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اسمبلی کے اندرہمارے بے شماربندے موجود ہیں جس کے تحت پنجاب میں تبدیلی ضرور ہوگی کیونکہ عمران خان کے مبینہ ڈاکو کو فارغ تو ہونا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا اپوزیشن کے ہر غیرآئینی ہتھکنڈے کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی اصلیت سامنے آنے پر لوگ مایوس ہورہے ہیں، وہ لوگ اپنے لیے نئی پارٹیاں، نئی پناہ گاہیں ڈھونڈ رہے ہیں کیونکہ جب کسی پارٹی کی مقبولیت کا گراف گرتا ہے تو لوگ نئی پارٹیوں میں جاتے ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو پارٹی کا آرگنائزر لگانا اچھی بات ہے تاہم نواز شریف کی واپسی کسی چیز سے مشروط نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ آئندہ انتخابات اہنے مقررہ وقت پر ہی ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کی مجوزہ تحلیل روکنے کی درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔

اجلاس کی صدارت  سعد رفیق  نے کی اور کہا کہ حمزہ شہباز سرگرم نہیں تھے جس کی وجہ سے ن لیگ کو پنجاب میں مشکلات کا سامنا رہا ہے لیکن عمران خان ہم سے اچھی سیاست کر رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کو کہیں کہ پنجاب میں تگڑی اپوزیشن کریں کیونکہ اگر اب جگہ نہیں ملی تو پنجاب میں ہمیں پاؤں رکھنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی۔

انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے  کہا کہ ہمیں پنجاب چار پانچ ماہ کے لیے مل گیا تو بہت کچھ کرینگے جبکہ ارکان پنجاب اسمبلی کے مسائل حل کرنے کے لیے اسٹیٹ گیسٹ ہاوس تیار کروا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کے نمائندے اسٹیٹ گیسٹ ہاوس میں بیٹھیں گے جو ارکان کے جائز کام کروائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version