Advertisement

عام انتخابات، الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے عام انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 21 بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو 2 فروری کو بلا لیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے 21 جماعتوں کو دعوت نامے بھی ارسال کردیے گئے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس 2 فروری دن 2 بجے ہوگا جس میں الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے ضابطہ اخلاق پر مشاورت اور تجاویز مانگے گا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے متعلق نیا سسٹم لانے کا فیصلہ

Advertisement

الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف، ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم ایم اے، ایم کیو ایم پاکستان، ق لیگ، بی اے پی، اے این پی، پی کے میپ اور جی ڈی اے کو دعوت نامہ بھجوایا دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ٹی ایل پی، جماعت اسلامی، نیشنل پارٹی، بی این پی،جموری وطن پارٹی، عوامی مسلم لیگ، بی این پی عوامی، جے یو آئی،راہ حق،پی ایم ایل ف، ہزارہ ڈیموکریٹ پارٹی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے ڈرافٹ ضابطہ اخلاق سیاسی جماعتوں کو بھجوا دیا۔

عام انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کو 18 ارب روپے موصول

دوسری جانب وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ ہونے والے عام انتخابات کے لئے الیکنشن کمیشن کو 18  ارب روپے جاری کردیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عام انتخابات کے لئے جاری کردہ رقم الیکشن کمیشن کو موصول ہوچکی ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے الیکشن کمیشن کو پری الیکشن اخراجات کی مد میں رقم فراہم کی ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ہونے والے  انتخابات میں یہ رقم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن عام انتخابات کے لئے تیار ہے، چیف الیکشن کمشنر

ذرائع کے مطابق دو اسمبلیاں میں الگ الیکشنز کی وجہ سے عام انتخابات پر اخراجات 10 ارب روپے سے زائد بڑھ گئے ہیں تاہم الیکشن کمیشن نے انتخابی اخراجات سے متعلق نیا تخمینہ بھجوانے کا فیصلہ کیا۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان عام انتخابات 2023 کے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر چکی ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق 2023 کے انتخابات پر 47 ارب 41 کروڑ 73 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 8 خوارجی جہنم واصل
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شادی منسوخ؛ ٹام کروز اور کیوبن اداکارہ کے درمیان 9 ماہ طویل مراسم ختم
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی بارود سے بھری گاڑی تباہ کردی
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version