Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف نے 3 روزہ ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا

وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا 3 روزہ ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز

وزیر اعظم شہباز شریف نے 3 روزہ ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ تمام صوبائی حکومتیں ملک سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گی۔

سیلاب کی وجہ سے انسداد پولیو مہم متاثر ہوئی

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے انسداد پولیو مہم متاثر ہوئی، گزشتہ چند ماہ میں وزیرستان سے پولیو کے 20 کیسز سامنے آئے، نواز شریف دور میں ملک سے پولیو کا خا تمہ ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پولیو کے خاتمےکیلئے بل گیٹس کی جانب سے تعاون اور حمایت پرمشکور ہیں، وزیراعظم

Advertisement

پولیو ورکرز کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ جنہوں نے وبا کے خلاف اس جنگ میں اپنی جانیں نچھاور کیں، پولیو فری پاکستان کے مقصد کے حصول میں ان کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا۔

وزیر اعظم نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس بیماری کے خاتمے میں پاکستان کی حمایت اور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پولیو ورکرز اور بچوں میں تعریفی خطوط اور تحائف بھی تقسیم کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version