Advertisement

آئین میں درج قائد حزب اختلاف کی تشریح آج دفن ہوگئی، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود

سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئین میں درج قائد حزب اختلاف کی تشریح آج دفن ہوگئی۔

بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جانبدار نگراں وزیراعلیٰ کی تعیناتی پر احتجاج ریکارڈ کرارہے ہیں، ہماری خواہش شفاف الیکشن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی شخصیات کے نام دیے جن کے ساتھ ن لیگ کام کرچکی تھی، حکومت من پسند لوگوں کو لاکر مرضی کے نتائج چاہتی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو ایسا قائد حزب اختلاف چاہیے تھا جو انگوٹھا لگا سکے، ایسا بندہ چاہیے تھا جو حکومت کا ایجنڈا آگے بڑھا سکے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ قانونی چارہ جوئی اور عوام کو متحرک کریں گے۔ آئین میں درج قائد حزب اختلاف کی تشریح آج دفن ہوگئی، حکومت نے نگراں سیٹ اپ کو دفن کردیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ ملک کی معاشی صورتحال کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں، شاہ محمود قریشی

گزشتہ روز بھی سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف قومی اسمبلی میں اکثریت کھو چکے ہیں، وہ اعتماد کا ووٹ لینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اسمبلی سے لاتعلق ہوچکے ہیں لیکن حکومتی چالوں میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے واپس آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس اتنے نمبر موجود ہیں کہ اپوزیشن لیڈر اپنا لاسکیں کیونکہ موجودہ اپوزیشن لیڈر صرف نام کے ہیں، وہ اپنا کوئی کردار ادا نہیں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ڈی ایم کے پاس پاکستان کیلئے بڑے فیصلے لینے کا مینڈیٹ نہیں ہے، شاہ محمود قریشی

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ سیٹ اپ الیکشن نہیں کرانا چاہتا اور الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری نہیں نبھارہا جبکہ صاف اورشفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے فیصلے پر مایوسی ہوئی ہے، اس معاملے پرعمران خان قانونی معاملات پر گفتگو کرینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version