Advertisement

بلدیاتی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی، تمام سیاسی جماعتوں کو وارننگ جاری

ضابطہ اخلاق

بلدیاتی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی، تمام سیاسی جماعتوں کو وارننگ جاری

بلدیاتی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی کی پیش نظر تمام سیاسی جماعتوں کو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابی مہم کے چلتے الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ حکومت، وفاقی حکومت کے ترقیاتی فنڈز کے اعلانن اور وزراء  کے دوروں پر کارروائی کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں کو وارننگ جاری کردی  ہے اور بتایا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران ترقیاتی منصوبوں کے اجراء اور  وزراء کے دورے پر پابندی ہے جبکہ کار ریلی سمیت جلسے کا انعقاد بھی ممنوع ہے ۔

اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بار بار الیکشن ملتوی ہونے کی وجہ سے کراچی کے لوگ تنگ آچکے مگر اب اُن کا انتظار ختم ہورہا ہے کیونکہ کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 15 جنوری کو ہر حال میں بلدیاتی انتخابات ہونے چاہئیں، حافظ نعیم الرحمان

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ کو کہتا ہوں وہ ہر سازش کو ناکام بنا کر کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کروائیں کیونکہ لوگ اپنے مسائل اور مقامی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں ، کراچی والوں نے دیکھا جب اُن کا ایڈمنسٹریٹر تھا تو شہر میں تیزی سے کام ہورہا تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلیے ہر حلقے سے نمائندہ کھڑا کیا ہے جس میں تمام قومیتوں کی نمائندگی شامل ہے، پورا کراچی انتخابات کا منتظر ہے اور امیدوار الیکشن مہم چلا چلا کر تھک چکے ہیں، الیکشن لڑنے والوں کو معلوم ہے کہ انتخابات لڑنا کتنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جیت ہار کا کوئی خوف نہیں، جو بھی شفاف طریقے سے کراچی اور حیدرآباد کا انتخاب جیتیں گے ہم اُس کو قبول کریں گے، اگر شکست ہوئی تو بھی منتخب امیدواروں کے ساتھ پیپلزپارٹی کام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدے میں غیرمعمولی پیشرفت
غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کا معاہدہ دیرپا امن کے قیام کا تاریخی موقع ہے، وزیراعظم
غزہ کے شہداء کو مفتی محمود کانفرنس میں خراجِ عقیدت پیش کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن
بلاول بھٹو نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا
لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version