Advertisement

کراچی میں بلدیاتی انتخابات، ڈی جی رینجرز کا کنٹرول روم کا دورہ

ڈی جی رینجرز

کراچی میں بلدیاتی انتخابات، ڈی جی رینجرز کا کنٹرول روم کا دورہ

ڈی جی رینجرز (سندھ) نے ڈی آئی جی ساؤتھ آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز (سندھ) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دورے کیے، جہاں انکو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

Advertisement

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا ڈسٹرکٹ سینٹرل سمن آباد پولنگ اسٹیشن کا دورہ

دوسری جانب سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بھی ڈسٹرکٹ سینٹرل سمن آباد پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور انتطامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں ڈی آئی جی ویسٹ نے بھی سمن آباد پولیس کا اسٹیشن کا دورہ کیا، جہاں ڈی سی سنیٹرل بھی سمن آباد پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات، پولنگ کا عمل شروع

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے 432 پولنگ بلڈنگ میں قائم 1264 پولنگ اسٹیشن جن میں ٹوٹل 4329 پولنگ بوتھ شامل ہیں نفری کی ڈیپلائمنٹ مکمل کردی گئی جبکہ  ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے 4810 پولیس افسران و جوانوں کو پولنگ بلڈنگ اسٹیشن اور بوتھ پر تعینات کر دیا۔

Advertisement

ایس ایس پی مٹیاری کا پولنگ اسٹیشن کا دورہ

ایس ایس پی مٹیاری محمد کلیم ملک نے بھی پولنگ اسٹیشن کا کیا، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ابھی تک کوئی بھی شکایت موصول نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: انتخابی عمل میں کسی قسم کی مداخلت اور شرپسندی سے سختی سے نمٹا جائے، چیف الیکشن کمشنر

ایس ایس پی مٹیاری نے کہا کہ سندھ پولیس کی 2600 اہلکاروں کے ساتھ رینجرز کے جوان بھی سیکیورٹی پر مامور ہیں، :پاک رینجرز کے 12 گاڑیاں ضلعی کی انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر گشت کررہی ہیں۔

مرکزی کنٹرول روم کا کام جاری

خیال رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولنگ جاری ہے جس سے متعلق اسلام آباد الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں قائم مرکزی کنٹرول روم  مانیٹرنگ کر رہا ہے۔

Advertisement

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ مرکزی کنٹرول روم کو اب تک پولنگ سے متعلق ایک شکایت موصول ہوئی، شکایت پولنگ شروع ہونے میں تاخیر سے متعلق تھی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مرکزی کنٹرول روم متعلقہ پولنگ سٹیشن پر فوری پولنگ شروع کرنے کے احکامات جاری کیے۔

خیال رہے کہ مرکزی کنٹرول انتخابات کے نتائج آنے تک بلا تعطل کام جاری رکھے گا اور شکایات کی صورت میں فوری احکامات جاری کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version