Advertisement

حافظ نعیم الرحمان کا فوج اور رینجرز کی نگرانی میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ

حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ فوج اور رینجرز کی نگرانی میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی نورا کشتی ختم کریں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزید ایم کیو ایم کی بلیک میلنگ کا شکار نہ ہو، پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا اعلان کرے۔

پی پی اور ایم کیوایم ایک ہیں، شہر کا مزید بیڑا غرق نہیں ہونے دینگے

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ہرطرف سے مایوسی ہوئی اب الیکشن کی تیاری کریں اور مقابلہ کریں۔

Advertisement

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی انتخابات پر اثر انداز کی کوشش کریگی اور پیپلزپارٹی ایم کیو ایم کو بھی سہولت فراہم کرے گی، پی پی اور ایم کیوایم ایک ہیں، شہر کا مزید بیڑا غرق نہیں ہونے دینگے۔

Advertisement

گزشتہ روز جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کراچی کو مزید لاوارث نہیں چھوڑسکتے، اعلان کراچی میں آج بہت لوگ شامل ہوں گے، آج جوانوں کے سامنے اعلان کراچی کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ریڈ زون کی بات کرتی ہے، آج پیپلزپارٹی کی ریلی ریڈ زون سے ہی نکلے گی۔

انہوں نے کہا کہ سازشی اپنا کام اور ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، کراچی میں کیا ہونا ہے کیسے ہونا ہے اب ہم بتائیں گے۔

کراچی کے عوام جماعت اسلامی کا میئر دیکھنا چاہتے ہیں

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلدیاتی مہم میں ہمیں سب طرف سے حمایت مل رہی ہے، کراچی کے عوام جماعت اسلامی کا میئر دیکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی ووٹر لسٹیں بنانے والے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

Advertisement

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ہمارے جوان روز قتل ہورہے ہیں، اب تو خواتین پر بھی گولیاں چل رہی ہیں۔ کراچی کے حق کے لیے ہماری کئی سالوں کی تحریک ہے، 15جنوری کو بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کامیاب ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version