الیکشن میں پی ٹی آئی کی وکٹری واضح ہے، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی دور میں مہنگائی مارچ نکالنے والوں کو اداکاری کے ایواڈ ملنے چاہیئں، خرم شیر زمان
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی وکٹری واضح ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں ایم کیو ایم، پی ایس پی، فاروق ستار کے اجلاس پر خرم شیر زمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجبور قومی موومنٹ کے مشترکہ احتجاج کے فیصلے نے سربازار انہیں بےنقاب کردیا ہے جبکہ بھٹو سرکار کیخلاف احتجاج اور وفاق میں اتحاد، پھر آنسو بہانا صرف ڈرامہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اگر اتنی پی پی پالیسیوں کیخلاف ہے تو دی گئی نوازشات چھوڑدے۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی بجٹ میں ایم کیو ایم کی اسکیم شامل ہوئیں پھر بھی ان کے علاقے ادھڑے ہوئے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے علاقوں میں کوئی سینٹیشن پلانٹ اور ڈسپنسری نہیں ہے آخر اسکیم کا پیسہ کہاں گیا؟
یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعلیٰ سندھ امن و امان کے قیام میں ناکام ہو چکے ہیں، خرم شیر زمان
خرم شیر زمان نے کہا کہ 2 وفاقی وزیر، گورنر سندھ اور کراچی ایڈمنسٹریٹر کیا بلکہ متحدہ بھی ان عہدوں کو چھوڑنے کا اعلان کرے گی؟
انہوں نے کہا کہ وفاق میں ایم کیو ایم کے 6 اراکین قائمہ کمیٹیوں سمیت اہم عہدوں پر موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ تک نہیں چھوڑا مگر احتجاج بھی ہورہا ہے جبکہ کراچی کیلئے نوکریوں پر صرف بیان بازی اور وفاق میں خود اہم عہدوں پر عیاشی، واہ!
یہ بھی پڑھیں؛ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، خرم شیر زمان
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں روڑے اٹکانے کے بجائے ایم کیو ایم وفاق سے اپنا اتحاد ختم کرے جبکہ الیکشن میں پی ٹی آئی کی وکٹری واضح ہے۔
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی کامیابی سے کراچی کی تمام سیاسی جماعتیں خوفزدہ ہیں جبکہ ایم کیو ایم مزید کراچی کے عوام کے مقدر کے لقمے نہیں کھا سکے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

