Advertisement

جعلی ووٹر لسٹیں بنانے والے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

  • کفیل
  • شيئر

حافظ نعیم الرحمان

جعلی ووٹر لسٹیں بنانے والے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جعلی ووٹر لسٹیں بنانے والے الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو حق دو، 5 جنوری کو وزیر اعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط واپس نہیں لیا، سندھ حکومت کو خط کی واپسی کیلئے 24گھنٹے کا وقت دیا تھا۔

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ بلدیاتی الیکشن کسی صورت ملتوی نہیں ہونے دیں گے، پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم نورا کشتی کررہے ہیں، ان اتحادیوں نے ہمیشہ کراچی کا بیڑہ غرق کیا ہے۔

جماعت اسلامی نے کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن کرانے کی ڈیڈلائن دیدی

Advertisement

گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بلدیاتی الیکشن ہر صورت 15 جنوری کو کرانے کی ڈیڈ لائن دیدی تھی۔

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ  بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، بلدیاتی الیکشن ہر صورت 15 جنوری کو ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو 24 گھنٹے کا وقت دے رہے ہیں، سندھ حکومت الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط واپس لے، اگر خط واپس نہ لیا تو سی ایم ہاؤس کے باہراحتجاج کرینگے۔

ایم کیو ایم نے اس وقت حلقہ بندیوں کا مسئلہ کیوں نہیں اٹھایا؟

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کراچی سے ووٹ لیے لیکن پھر واپسی نہیں دیکھا، پی ٹی آئی کراچی کیلئے کوئی پروجیکٹ نہیں لائے۔

انہوں نے کہا کہ رجیم چینج پر ایم کیو ایم نے کراچی کا مینڈیٹ بیچا، ایم کیوایم نے اس وقت حلقہ بندیوں کا مسئلہ کیوں نہیں اٹھایا؟

Advertisement

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری کی تقرری میں پی ٹی آئی سمیت سب شامل ہیں، کامران ٹیسوری بھان متی کا کنبہ جوڑ رہے ہیں۔

Advertisement

حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ کامران ٹیسوری پر کرمنل کیسز ہیں، جوڑ توڑ سے لگ رہا ہے کامران ٹیسوری کسی مشن پر آئے ہیں، انکے گورنر بننے کے بعد سازشیں زیادہ بڑھ گئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
پیپلز پارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version