کراچی میں کسی کی بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

کراچی میں کسی کی بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں کسی کی بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی، حیدرآباد کے عوام پر شب خون مارا ہے، کراچی کے عوام غصے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکوت کی جانب سے 2013 کے آرڈیننس کے تحت بلدیاتی اختیارات چھینے گئے جس میں حلقہ بندیوں کے مسائل بھی تھے جس کے باوجود ایم کیوایم نے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی اور حیدرآبادمیں 15 جنوری کو الیکشن نہیں ہونگے، شرجیل انعام میمن
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کا سامنا نہیں کرسکتی کیونکہ انہیں اپنی کارکردگی کا معلوم ہے، اس لئے ایم کیوایم کے کہنے پرالیکشن ملتوی کررہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت چوتھی بار بلدیاتی الیکشن ملتوی کررہی ہے اور حکومت کہ یہ اقدامات جمہوریت سے دشمنی کے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جونیئر پارٹنر کے طور پرا یم کیو ایم پی پی کی سہولت کار بنتی ہے، انہوں نے ہمیشہ کراچی کا مینڈیٹ وڈیروں کو بیچا ہے لیکن ایم کیوایم کا منجن اب نہیں بکے گا، عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں کسی کی بدمعاشی نہیں چلنے دیں گے، بدمعاشی کی کوشش کی تو بتادیں گے کہ بدمعاشوں کو کیسے روکا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے الیکشن ملتوی کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا جبکہ شیڈول کے بعد حلقہ بندیوں کا نوٹی فکیشن واپس نہیں ہوسکتا ہے، الیکشن کمیشن سندھ حکومت کاخط واپس پھینک کر کارروائی کرے اور مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ الیکشن ملتوی کرنے کے معاملے پر ازخود نوٹس لے۔
انہوں نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے آج دوپہر 3 بجے الیکشن کمیشن آفس کے باہر دھرنا دیا جائے گا جہاں آئندہ کے لائحہ عمل کے متعلق اعلان کریں گے، اسکے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی دھرنا دے سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی اور حیدرآباد میں حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس، الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News