مسائل کے حل کے لئے دنیا کو باہمی تعاون سے چلنا ہوگا، وزیر خارجہ

مسائل کے حل کے لئے دنیا کو باہمی تعاون سے چلنا ہوگا، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دنیا کے سامنے پاکستان کا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہاکہ مسائل کے حل کے لئے دنیا کو باہمی تعاون سے چلنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں خارجہ تعلقات پر سیمینار کے دوران سیکیورٹی اور کوآرڈینیشن کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا ہمیں عالمی برادری کو درپیش ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت تنازعات اور دیگر چیلنجز کے حل کے لیے بین الاقوامی اداروں کے معمول کے کام کی طرف واپس آنا چاہیے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا کو خطرے میں ڈالنے والے موجودہ تنازعات اگر اقوام متحدہ کے فریم ورک کے تحت عالمی ادارے موجودہ دور کی ضروریات کے مطابق کام کرتے تو خوش اسلوبی سے حل ہو سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی خارجہ پالیسی کامیاب ہوچکی ہے، وزیر خارجہ
یوکرین کے معاملے پر وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ بالآخر مذاکرات اور سفارتی مصروفیات کے لیے جگہ پیدا ہو جائے گی تاکہ تنازعہ کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین دونوں کی جانب سے مزید فعال انداز کو دیکھنے کی ضرورت ہے اور امن کے حصول میں سفارت کاری کو بھی آگے بڑھانا ہے۔
اس تنازعہ کے عسکری عنصر پر ردعمل دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سفارت کاری وہ کلیدی چیز ہے جو پورے معاملے میں غائب ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی وزیرخزانہ محمد الجادان کا ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب بیرونی ممالک کو امداد دینے کے طریقہ کار کو تبدیل کر رہا ہے، اب غیر مشروط غیر ملکی گرانٹس نہیں دے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News