Advertisement

پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنرز کو دوسرا خط

الیکشن کمیشن

پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت ختم ہونے کے بعد انتخابات کی تاریخ کیلئے  گورنرز کو دوسرا خط لکھ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کو ایک بار پھر خط لکھ دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی تھی اور جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی تاہم دونوں گورنر کی جانب سے تاحال الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل پر الیکشن کب اور کتنی نشستوں پر ہونگے؟

خط کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل کی صورت میں گورنرکا الیکشن کی تاریخ دینا ضروری ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کو 24 جنوری کو خط لکھے تھے تاہم گورنرز کی جانب سے تاحال الیکشن کمیشن کے خطوط کے جواب نہیں دیئے گئے ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ پنجاب میں انتخابات 13 اپریل سے پہلے بنانے لازمی ہیں، پنجاب میں انتخابات کیلئے 9 اپریل سے 13 اپریل کی تاریخ موضوں ہے، گورنر پنجاب 9 اپریل سے 13 اپریل کے درمیان کی تاریخ الیکشن کیلئے اناؤنس کریں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل کی گئی، خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے 15 اپریل سے 17 اپریل تک کی تاریخ تجویز کی جاتی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ گورنر خیبرپختونخوا انتخابات کیلئے 15 سے 17 اپریل لے درمیان کی تاریخ الیکشن کیلئے انائونس کریں۔

دوسری جانب لیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے لئے ضابطہ اخلاق پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے 21 بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو 2 فروری کو بلا لیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے 21 جماعتوں کو دعوت نامے بھی ارسال کردیے گئے ہیں۔

Advertisement

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس 2 فروری دن 2 بجے ہوگا جس میں الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں سے ضابطہ اخلاق پر مشاورت اور تجاویز مانگے گا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے متعلق نیا سسٹم لانے کا فیصلہ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں امن و استحکام کیلئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر
ملکی ہوائی اڈوں پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں خطرناک اضافہ، رواں سال 176 برڈ ہٹس رپورٹ
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات شدید، وزیراعظم نے سینئر رہنماؤں کا اجلاس طلب کرلیا
زلزلہ 2005 کو 20 برس بیت گئے، آزاد کشمیر میں برسی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان گڈ گورننس و کرپشن رپورٹ پر اختلافات برقرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version