Advertisement

پیپلز پارٹی والے 2 نمبر طریقے سے الیکشن لڑتے ہیں، خرم شیر زمان

خرم شیر زمان

پولیس صرف سیاسی بنیادوں پر نشانہ بنانے کے لئے استعمال ہو رہی ہے، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی سندھ کے رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی والے 2 نمبر طریقے سے الیکشن لڑتے ہیں۔

تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیامت کی نشانی ہوگی اگر پیپلزپارٹی کے ساتھ بات کریں گے۔

جماعت اسلامی کو ووٹ لینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں

انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات سب کے سامنے ہیں، آج شام تک سارے رزلٹ آجائیں گے، پھر بات ہوگی۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ ایم کیو ایم نے 52 فیصد کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ جماعت اسلامی کو ووٹ لینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، جماعت اسلامی کی کمپئن ہم سے اچھی تھی۔

جتنے رزلٹ میں تاخیر ہوگی وہ پیپلزپارٹی کے حق میں جاتے جائیں گے

Advertisement

رہنما تحریکِ انصاف نے کہا کہ ابھی تک ہمارے لوگ آر او آفس کے باہر بیٹھے ہیں، یوسی 7 کھارادر کا رزلٹ بدل دیا گیا، کل ہم یوسی 7 کھارادر سے جیت رہے تھے۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی والے 2 نمبرطریقے سے الیکشن لڑتے ہیں، جتنے رزلٹ میں تاخیر ہوگی وہ پیپلزپارٹی کے حق میں جاتے جائیں گے۔

بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمشنر سندھ نے نتائج میں تاخیر کی وجہ بتادی

دوسری جانب صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کراچی میں بلدیاتی الیکشنز کے نتائج میں تاخیر کی وجہ سے بتادی۔

رات گئے صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز سے آر اوز کے دفتر پہنچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نتائج میں تاخیر، پی ٹی آئی کارکنان کا ویسٹ آفس کے باہر دھرنا

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ ایک گھمبیر معاملہ ہے، ایک یوی کا رزلٹ بنانے میں وقت لگتا ہے، ہر یوسی کے 4 وارڈز ہیں اور اوسط 20 پولنگ اسٹیشنز ہیں اور ایک بھی پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ نہ آئے تو یوی کا نتیجہ مکمل نہیں ہوتا۔

اعجاز انور چوہان نے مزید کہا کہ ہر آر او کے پاس تقریباً 5 یوسیز ہیں اس لئے نتائج میں وقت لگ رہا ہے، کراچی کمپیوٹر اپیکسل پر رزلٹ بن رہا ہے، ان انتخابات میں آرٹی ایس سسٹم نہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version