ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی دور میں مہنگائی مارچ نکالنے والوں کو اداکاری کے ایواڈ ملنے چاہیئں، خرم شیر زمان
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلدیاتی الیکشن پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی گلے کی ہڈی بن کر پھنسا ہوا ہے، جسے نہ وہ نگل سکتے ہیں اور نہ ہی اگل سکتے ہیں جبکہ اس لیے ایک ہی قسم کا مطالبہ کرکے الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
بلدیاتی الیکشن PPP،MQMکی گلےکی ہڈی بن کرپھنساہواہے،نہ نگل سکتےنہ اگل سکتے،اس لیےایک ہی قسم کامطالبہ کرکےالیکشن سےبھاگنےکی کوشش کی جارہی ہےMQMنےاپنی پرانی روش کےمطابق حکومت کیساتھ بلیک میلنگ شروع کردی ہےان جماعتوں نےکراچی کواس کےحق سےمحروم کیا،اب عوام کےہمدرد بننے کاڈرامہ کررہےہیں
Advertisement— Khurrum Sher Zaman 🇵🇰 (@KhurumSherZaman) January 1, 2023
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنی پرانی روش کے مطابق حکومت کیساتھ بلیک میلنگ شروع کردی ہے جبکہ ان جماعتوں نے کراچی کو اس کے حق سے محروم کیا اور اب عوام کے ہمدرد بننے کا ڈرامہ کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان نے دور میں ملک میں دہشت گردی نہیں تھی، خرم شیر زماں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News