رانا ثناء اللہ نے مریم نواز کی وطن واپسی کا باقاعدہ اعلان کردیا

رانا ثناء اللہ نے مریم نواز کی وطن واپسی کا باقاعدہ اعلان کردیا
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے مریم نواز کی وطن واپسی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مریم نواز کی وطن واپسی سے متعلق اعلان کیا ہے کہ چیف آرگنائزر مریم نواز شریف 28 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی۔
رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے دبئی کے لئے روانہ ہوں گی اور 28 جنوری کی شام 5 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گی۔
دو روز قبل فیملی ذرائع نے بتایا تھا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف 27 جنوری کو لندن سے پاکستان روانہ ہوں گی اور انکے ہمراہ خاندان کے چند افراد کے علاوہ پارٹی کے کچھ کارکن بھی پاکستان جائیں گے۔
مزید پڑھیں؛ مریم نواز جنوری کے تیسرے ہفتے میں وطن واپس پہنچیں گی، مریم اورنگزیب
مریم نواز پاکستان پہنچ کر سیاست میں بھرپور حصہ لیں گی جبکہ مریم نواز کے ساتھ نوازشریف کی وطن واپسی تاحال کسی پلان کا حصہ نہیں ہے۔
خیال رہے کہ پارٹی قائد نواز شریف نے گزشتہ دنوں مریم نواز کو پارٹی کا سینئر نائب صدر کے علاوہ چیف آرگنائزر بھی بنایا تھا، مریم نواز گزشتہ دنوں جنیوا سے گلے کی سرجری کرواکر لندن لوٹی تھیں۔
مریم نواز کا 22 جنوری کو وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ
اس سے قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 22 جنوری کو وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا تھا۔
ملکی سیاست میں افراتفری کے اثرات لندن تک پہنچ گئے تھے اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے 22 جنوری کو وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں بدلتی سیاسی صورتحال، رانا ثناء اللہ کی لندن طلبی
ذرائع ن لیگ کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مریم نواز کو لندن میں آنے والے دنوں میں ہونے والے دو اہم اجلاسوں میں شرکت کے لئے روکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

