Advertisement

وزیراعظم کا مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی وزیراعظم کا شکریہ

  • فہد
  • شيئر

وزیراعظم

وزیراعظم کا مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی وزیراعظم کا شکریہ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی فنڈ کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان میں سعودی عرب کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ایک ارب ڈالر کی امداد کے اعلان کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے، پاکستان سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے سعودی عرب کی امداد کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دینے پرسعودی وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ، وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement

سعودی ولی عہد کی پاکستان میں سرمایہ کاری دس ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایت

دوسری جانب سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری دس ارب ڈالر تک بڑھانے کی ہدایت کردی۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی معیشت کی بحالی اور زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم بنانے کے لیے دس ارب ڈالرز کی خطیر رقم بڑھانے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید  پڑھیں: سعودی عرب نے پاکستان کا پرانا حج کوٹہ بحال کردیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے جس کے معاشی بحران کے خاتمے کے لیے سرمایہ کاری اور زر مبادلہ کے ذخائر میں استحکام لانے کے لیے دس ارب ڈالرز مہیا کیے جائیں گے ۔

Advertisement

اس سے قبل بھی 2 دسمبر 2022 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بطور ڈپازٹ پانچ ملین ڈالر مہیا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطوں کے بعد کیا جا رہا ہے تاکہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالا جاسکے اور پاکستانی عوام بہتری کی جانب بڑھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version