Advertisement

ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

ایم کیو ایم

ایم کیو ایم کا فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مکمل بائیکاٹ کے اعلان کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے آئندہ کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ایم کیو ایم کا بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان

آئندہ کی حکمت عملی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے بلدیاتی الیکشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے عدالت میں دائر ہونے والی پیٹیشن تیار کرلی گئی ہے۔

سندھ حکومت کینجانب حلقہ بندیوں سے متعلق 10 اے کو منسوخ کرنے کو جواز بنایا جائے گا اور ووٹرز ٹرن اوٹ کی کمی کو بھی عدالت کے سامنے رکھا جائے گا۔

Advertisement

دوسری جانب ایم کیو ایم نے کل جنرل ورکرز اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے حلقہ بندیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا تاہم سندھ حکومت نے ان کے تحفظات کو دور نہیں کیا جس پر بلدیاتی انتخابات سے دو دن قبل ایم کیو ایمنے وفاقی حکومت سے علحیدگی کی دھمکی دی اور آخری لمحات میں الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا۔

پولنگ کے اوقات ختم ہونے کے بعد بہادر آباد میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے سینئر رہنما فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کراچی میں دھاندلی ہار گئی اور کراچی جیت گیا، عوام نے گھر بیٹھ کر ایم کیوایم کے فیصلے پر ریفرنڈم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں انتخابات سے قبل دھاندلی کو عوام نے مسترد کیا، عوام نے کراچی کے مینڈیٹ کو چرانےکی سازش کو مسترد کر دیا جب کہ الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر جانبداری کا مظاہرہ کیا، اگر ایک ادارہ شفاف الیکشن نہیں کرواسکتا تو اس کی کوئی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات میں کم ٹرن آؤٹ کو اپنی جیت قرار دیدیا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version