Advertisement

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کابینہ اراکین سے ملاقات، اہم امور زیر غور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کابینہ اراکین سے ملاقات، اہم امور زیر غور

پشاور:  نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں کابینہ اراکین سے ملاقات ہوئی جس میں انتخابات اور امن و امان کی صورتحال پر بحث کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے 15 رکنی نگران وزراء کے حلف اٹھانے پر کابینہ اراکین کو مبارکباد دی۔

نگران وزیراعلیٰ نے کابینہ اراکین کے علاوہ دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات کی جس میں  اہم امور پر غور کیا گیا۔

خیال رہے کہ نگران وزراء کے قلمدان سونپ دیے جائیں گے، قلمدان ملنے کے بعد وزراء اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ نگران صوبائی کابینہ کے ایک اور رکن کی حلف برداری آج گورنر ہاؤس خیبرپختونخوا میں ہو گی۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق منظور خان آفریدی بحثیت نگران صوبائی وزیر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے نگراں سیٹ اپ کے لئے 14نگراں وزراء نے حلف اٹھایا جبکہ منظور آفریدی ملک سے باہر ہیں جس وجہ سے حلف نہیں اٹھایا، منطور آفریدی واپس آنے کے بعد حلف اٹھائیں گے۔ منظور آفریدی کے حلف اٹھانے کے بعد نگران کابینہ کو محکموں تفویض کیے جانے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کی 15 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کی کابینہ تشکیل دے دی گئی جس کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

 جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 15 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔

گورنر غلام علی نے نگران وزراء سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی۔

Advertisement

ضرور پڑھیں؛ پنجاب کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا، محسن نقوی کی مبارکباد

کابینہ میں عبدالحلیم قصوریہ، سید مسعود شاہ، حامد شاہ، ساول نذیر ایڈووکیٹ، بخت نواز، سابق صنعتکار فضل الہیٰ، عدنان جلیل، شفیع اللہ خان، شاہد خان خٹک، حاجی غفران، خوشدل خان ملک، تاج محمد آفریدی، محمد علی شاہ، جسٹس ریٹائرڈ ارشاد قیصر اور منظور خان آفریدی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کابینہ میں نگران وزیر اعلیٰ اعظم کے سمدھی بھی شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
شمالی وزیرستان؛ میر علی میں خودکش حملہ ناکام، 6 خوارجی جہنم واصل
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 8 خوارجی جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version