Advertisement

الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، کسی سیاسی جماعت کا غلام نہیں، ممبر الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن

پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری

ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی نے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کی اسکروٹنی کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، کسی سیاسی جماعت کا غلام نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممبر نثار درانی کی زیر صدارت چار رکنی کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کی اسکروٹنی کے معاملے پر سماعت کی جس دوران عامر محمود کیانی کی جانب سے وکیل نوید انجم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت  الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 13 سیاسی جماعتوں نے جواب جمع کرادیا ہے اور 3 سیاسی جماعتوں کی جانب سے اب تک جواب جمع نہیں کرائے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ جواب جمع نہ کرانے والی جماعتوں میں  ایم کیوایم  اور ق  لیگ  بھی شامل ہیں۔

دوران سماعت  شاہ خاور کے معاون وکیل نے کہا  شاہ خاور عدالت میں ہیں انتظار کرلیا جائے جس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ممبر اکرام اللہ خان کا کہنا تھا کہ کیا سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کو کہا گیا کہ جج انتظار کریں وکیل آرہا ہے؟ آپ لوگ الیکشن کمیشن کو بہت غیر سنجیدہ لیتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، کسی سیاسی جماعت کا غلام نہیں ہے اور وکیل پیش نہیں ہوتے تو یہ کیس ہی خارج کردیا جانا چاہیے کیونکہ الیکشن کمیشن کے باہر جاکر پریس کانفرنس کی جاتی ہے کہ ہمارا کیس نہیں سنا جاتا اور کہا جاتا ہے الیکشن کمیشن صرف ایک سیاسی جماعت کے کیس کی سماعت کرتا ہے۔

بعدازاں کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
ڈریپ کی لاہور میں بڑی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات برآمد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version