Advertisement

ہمیں ملکر خطے کی بہتری کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ

ہمیں ملکر خطے کی بہتری کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں مل کر خطے کی بہتری کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے 26واں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا ہے۔

Advertisement

سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر دنیا کے شکر گزار ہیں

انہوں نے کہا کہ 2022 میں پاکستان کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، 3کروڑ افراد سیلاب کے باعث متاثر ہوئے۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر دنیا کے شکر گزار ہیں، اب اٹھائے جانے والے اقدامات ہمارا مستقبل طے کریں گے، ایسا میکنزم بنانا ہوگا جو موسمیاتی تبدیلی کی تباہی سے نمٹنےمیں مدد دے۔

اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہونے والے اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے 26ویں کونسل آف منسٹرز کے اجلاس کے بعد اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن چارٹر کے معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن کے تحقیقی ادارے کا قیام ہوگا۔

بھارت نے شنگھائی میں اجلاس میں شرکت کیلئے وزیرخارجہ کو دعوت نامہ بھیج دیا

Advertisement

دوسری جانب بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم، وزراء خارجہ اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو دعوت نامہ بھیج دیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ایک دعوت نامہ چیف جسٹس آف پاکستان کے نام بھی بھجوایا گیا ہے، بھارت اس سال شنگھائی تعاون تنظیم کے منتظم صدر کے فرائض انجام دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی خارجہ پالیسی کامیاب ہوچکی ہے، وزیر خارجہ

ذرائع نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تںطیم کا وزرا خارجہ کا اجلاس اس سال مئی میں بھارتی شہر گووا میں ہوگا اور مارچ کے مہینے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے چیف جسٹسس کا اجلاس ہوگا جس کے لئے چیف جسٹس کو دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے دیے گئے دونوں دعوت ناموں کا تاحال جواب نہیں دیا گیا، بھارت میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد لیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version