Advertisement

تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، نواز شریف نے وطن واپسی سے صاف انکار کردیا

نواز شریف

تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، نواز شریف نے وطن واپسی سے صاف انکار کردیا

نواز شریف نے وطن واپسی سے صاف انکار کردیا ہے جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد کی وطن واپسی کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور ممکنہ صوبائی انتخابات کا معاملے کی پیش نظر نواز شریف نے فی الحال فوری وطن واپسی سے صاف انکار کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی کی سینئر قیادت نے موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف کی فوری وطن واپسی کی درخواست کی تھی جس کے جواب میں میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ فی الحال موجودہ سیاسی صورتحال میں میرا پاکستان واپس آنا ممکن نہیں ہے۔

یہ بھی پڑحیں: نوازشریف کو وطن واپسی پرکن عدالتوں کا سامنا کرنا ہوگا؟

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے بتایا کہ اگلے چند روز میں مریم نواز کی فوری وطن واپسی کا فیصلہ ہو گا تاہم مریم نواز پاکستان واپس جا کر کچھ عرصے کے بعد مجھے رپورٹ دینگی تو اس کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کروں گا۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ اس موقع پر نواز شریف نے پارٹی رہنماوں کو فوری طور پر انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اترنے کا مشورہ دیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی پارٹی رہنماوں کو تمام تر صورتحال سے انہیں اپ ڈیٹ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق مشاورت مکمل، عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version