Advertisement

سب ڈرامے ایک نااہل حکومت کو مسلط رکھنے کیلئے کیے جارہے ہیں، شیخ رشید

شیخ رشید

سب ڈرامے ایک نااہل حکومت کو مسلط رکھنے کیلئے کیے جارہے ہیں، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سب ڈرامے ایک نااہل حکومت کو مسلط رکھنے کیلئے کیے جارہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ جو ضمیر برائے فروخت کے نام سے حکمران بنائے گئے تھے انہوں نے ملک برائے فروخت کے بورڈ لگا دیے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ گرفتاریاں، جیلیں اور مقدمات حکومت کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے، اگر کچھ دن گزارنے ہیں تو معیشت ٹھیک کرنی ہوگی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف کا مسئلہ کھٹائی میں ہے اور صوبائی الیکشن 90 دن میں نہ کرانا خطرے کی گھنٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن ان 13 جماعتوں کی سیاسی موت ہے، شیخ رشید

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 200 کا ڈالر دینے والے ارسطو ڈار نے 250کا ڈالر کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ ایل سی کھل نہیں رہی بینکوں میں بھونچال ہے، لوگ دھکے کھا رہے ہیں، سب ڈرامے ایک نااہل حکومت کو مسلط رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فوری الیکشن نہ ہوئے تو قحط زدہ قوم کے غضب کے آگے کوئی نہیں کھڑا ہوسکے گا۔ رہے گا نام اللہ کا اور راج کرے گی خلق خدا۔

Advertisement

حکومت عمران خان کو مائنس کرکے الیکشن میں جانا چاہتی ہے

گزشتہ روز سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے لال حویلی راولپنڈی کے باہر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت عمران خان کو مائنس کر کے الیکشن میں جانا چاہتی ہے لیکن آنے والا الیکشن ون وے ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا کوئی وزیر اعظم پانچ سال پورے نہیں کرسکا  ہے اور یہ 13 جماعتیں بھی الیکشن ڈری ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک الیکشن کے بجائے تشدد کی راہ پر چل پڑا ہے، اب فیصلے سڑکوں پر ہونگے، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ عمران کو سمجھاؤں گا محسن نقوی ہمارے لیے نہیں نواز شریف کے لیے لایا گیا ہے جس کا ایجنڈا محبوب عمران خان قبول نہیں لیکن عمران خان مزید مقبول ہوگا اور قبولیت کی طرف چلا جائے گا ۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جیل میں ہوگا تو کسی کا باپ بھی اس کے خلاف جلسہ نہیں کرسکے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version