Advertisement

جماعت اسلامی نے اقتدار نہ ہونے کے باوجود بھی کام کیا ہے، حافظ نعیم

جماعت اسلامی

جماعت اسلامی نے اقتدار نہ ہونے کے باوجود بھی کام کیا ہے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ انعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے اقتدار نہ ہونے کے باوجود بھی کراچی میں کام کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی نے زیادہ سیٹیں جیتی ہیں، اس شہر کی عوام نے بھاری مینڈیٹ دیا ہے ووٹ بھی ڈبل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میئرجماعت اسلامی ہی بنائےگی، کوئی عزت سے قبول کرے یا نہ کرے، حافظ نعیم

انہوں نے کہا کہ اس وقت سیاست سے زیادہ اہل کراچی کا حال سب کے سامنے ہے لیکن سارے اختلافات کے باوجود کراچی کی تعمیر کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی ترقی کی ضامن رہی ہے اب بھی بغیر اختیار کے خدمت کررہے ہیں۔

Advertisement

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ میئر کے معاملے پر بہت سے مراحل باقی ہیں، پہلا مرحلہ مینڈیٹ کا تحفظ ہے جس کے لئے الیکشن کمیشن میں کیسز بھیجے ہیں اور دوسرا مرحلہ یہ ہے اتفاق رائے پیدا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے کہا ساتھ چلنا چاہتے ہیں جس پر ہم نے وزیراعلیٰ سندھ کو کہا کہ ہمارا مینڈیٹ تسلیم کریں، اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نتائج تبدیل نہ کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی مل کر کام کریں، سعید غنی

انہوں نے بتایا کہ سراج الحق کے خصوصی اجلاس کےلئے آئے ہیں، کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا جائزہ لیں گے اپنی رپورٹ بھی دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں آج ملاقات، فیلڈ مارشل کی شرکت بھی متوقع
وزیراعظم سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version