Advertisement

آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی جیتی تو وزیراعظم بنوں گا، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی جیتی تو وہ وزیراعظم بنیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار کو انٹرویو کو انٹر ویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کی نئی قیادت، سیاسی اور عسکری، دہشت گرد تنظیموں سے کوئی بات چیت نہیں کرے گی جو ملکی قوانین اور آئین کا احترام نہیں کرتیں۔

وزیر خارجہ نے افسوس کا اظہار کیا کہ پچھلی حکومت نے پاکستانی طالبان کو خوش کرنے کی پالیسی اپنائی، سابق وزیراعظم عمران خان نے نہ صرف اپنے قیدیوں کو رہا کیا جو پاکستان کی تحویل میں تھے بلکہ ان کے ساتھ بات چیت میں بھی مصروف تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مسائل کے حل کے لئے دنیا کو باہمی تعاون سے چلنا ہوگا، وزیر خارجہ

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے ان کے ساتھ تعاون کریں گے جو ہمارے لیے باعث تشویش ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان دونوں کو دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ کوئی بھی فریق اپنے طور پر اس لعنت کے خلاف کامیاب نہیں ہو سکتا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی جیتی تو وہ وزیراعظم بنیں گے اورمخلوط حکومت بنانے کی کوشش بھی کریں گے۔

اس سے قبل ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میں خارجہ تعلقات پر سیمینار کے دوران سیکیورٹی اور کوآرڈینیشن کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا ہمیں عالمی برادری کو درپیش ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت تنازعات اور دیگر چیلنجز کے حل کے لیے بین الاقوامی اداروں کے معمول کے کام کی طرف واپس آنا چاہیے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دنیا کو خطرے میں ڈالنے والے موجودہ تنازعات اگر اقوام متحدہ کے فریم ورک کے تحت عالمی ادارے موجودہ دور کی ضروریات کے مطابق کام کرتے تو خوش اسلوبی سے حل ہو سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی خارجہ پالیسی کامیاب ہوچکی ہے، وزیر خارجہ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version